نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، جواب کا انتظار کرہی رہا تھا کہ ایک اور مرد موقع پر پہنچ گیا اور آتے ہی ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ آنکھوں سے آنسو نکل آئے

نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، جواب کا انتظار کرہی رہا تھا کہ ایک ...
نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، جواب کا انتظار کرہی رہا تھا کہ ایک اور مرد موقع پر پہنچ گیا اور آتے ہی ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ آنکھوں سے آنسو نکل آئے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک بے وفا محبوبہ بیک وقت دو لڑکوں سے پیار کی پنگیں بڑھا رہی تھی کہ ان دونوں لڑکوں کواس کا علم ہو گیا اور دونوں نے مل کر لڑکی سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور ایک ایسا کام کر دیا کہ وہ کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی بے وفائی کا علم ہونے پر دونوں لڑکے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ لڑکی ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتی ہے۔ ان میں سے ایک لڑکا وہاں اس کی کام کی جگہ پر چلا جاتا ہے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی، لڑکے کو اپنی کام کی جگہ پر دیکھ کر خوش ہوتی ہے اور کاﺅنٹر سے نکل کر اس کے پاس آ جاتی ہے۔

شادی بچانے کیلئے اجنبی مَردوں سے تعلقات قائم کرنے کیلئے سہولت، مسلم خواتین کیلئے پہلی مرتبہ ایسی ویب سائٹ متعارف کروادی گئی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی

دونوں گلے ملتے ہیں اور اگلے ہی لمحے لڑکا جیب سے انگوٹھی نکالتا ہے اور ایک گھٹنا ٹیک کر لڑکی کو شادی کی پیش کش کرتا ہے۔ لڑکی اس سرپرائز پر بہت خوش ہوتی ہے۔ لڑکی کے ساتھی ورکر بھی وہاں جمع ہو جاتے ہیں اور تالیاں بجانے لگتے ہیں۔ اسی اثناءمیں اس کا دوسرا محبوب اندر داخل ہوتا ہے۔اسے دیکھ کر لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے اور اس کا چہرہ شرم سے لال ہو جاتا ہے۔ لڑکا آگے بڑھ کر اس پر غصہ اتارنے لگتا ہے اور تلخ کلامی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”ہم دونوں سے شادی کر لو۔“ یہاں محسوس ہوتا ہے کہ یہ لڑکا اب لڑکی پر ہاتھ اٹھائے گا لیکن لڑکی صورتحال کو بھانپتے ہوئے جلدی سے دروازہ کھول کر باہر چلی جاتی ہے۔ اس کے جانے کے بعد لڑکے اس کے ساتھی ورکرز سے گفتگو کرنے لگتے ہیں اور نہیں بتاتے ہیں کہ ہم دونوں کے ساتھ کہیں مہینوں سے چکرچلا رہی تھی۔ ان میں سے ایک بتاتا ہے کہ اس نے لڑکی کو گاڑی بھی خرید کر دے رکھی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...