’ان تمام صارفین کے نام اور نمبر فوری ہمیں دے دو‘ فحش فلموں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو حکم دے دیا گیا، کروڑوں مَردوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

’ان تمام صارفین کے نام اور نمبر فوری ہمیں دے دو‘ فحش فلموں کی دنیا کی سب سے ...
’ان تمام صارفین کے نام اور نمبر فوری ہمیں دے دو‘ فحش فلموں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو حکم دے دیا گیا، کروڑوں مَردوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والے مردوں کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی ہے کہ ان کی شناخت خفیہ رہے مگر اب ایک امریکی عدالت نے دنیا کی سب سے بڑی فحش فلموں کی ویب سائٹ کو ایسا حکم دے دیا ہے کہ اس سے ’مستفید‘ ہونے والے کروڑوں مردوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک سیشلز (Seychelles)کی فحش فلمیں بنانے والی کمپنی ’فوشن لمیٹڈ‘ نے کیلیفورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کروایا ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ کے درجنوں صارفین نے ان کی 1000سے زائد فلمیں چوری کرکے اپ لوڈ کر دی ہیں، لہٰذا اس ویب سائٹ کو حکم دیا جائے کہ وہ ان صارفین کی شناخت سے ہمیں آگاہ کرے تاکہ ہم ان کے خلاف مقدمات درج کروا سکیں۔

لڑکیوں کی تصاویر فیس بک پر ڈالنے والے پاکستانی اب منٹوں میں پکڑے جائیں گے، فیس بک نے بالآخر وہ سہولت متعارف کروادی جس کا ہمیں شدت سے انتظار تھا

اس مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے فحش ویب سائٹ کو حکم دے دیا ہے کہ وہ چوری شدہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے مردوں کے نام، ای میل ایڈریس، آئی پی ایڈریس، فون نمبر اور دیگر شناختی تفصیلات فوشن لمیٹڈ کے حوالے کر دے۔ رپورٹ کے مطابق ان چوری شدہ ویڈیوز کو کروڑوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ممکنہ طور پر فوشن لمیٹڈ کو دی جانے والی تفصیلات میں ان ویڈیو کو دیکھنے والے مردوں کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی، جو منظرعام پر آنے کا خدشہ ہے۔ اس خدشے نے فحش ویب سائٹ کے کروڑوں صارفین کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔واضح رہے کہ اسی ویب سائٹ پر اس سے قبل بھی ’کاپی رائٹس‘ کے مقدمات دائر ہوتے رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ عدالت نے ویب سائٹ کے صارفین کی تفصیلات مدعی کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...