سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں ڈرائیور نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیا، 5افراد ہلاک،متعدد شہری زخمی،فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں

سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں ڈرائیور نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیا، 5افراد ...
سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں ڈرائیور نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیا، 5افراد ہلاک،متعدد شہری زخمی،فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں

  


سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ڈرائیور نےپرہجوم بازار میں شہریوں پر ٹرک  چڑھا دیا. گاڑی تلے کچلے جانے والے افراد میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ اس واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر 3بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کوین سٹریٹ پر پیش آیا جو شہر کا معروف بازار ہے جہاں لوگ پیدل چلتے ہیں۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انھوں نے ایک ٹرک کو ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور کی کھڑکی توڑتے دیکھا۔ اس کے علاوہ انھوں کئی لوگوں کو زمین پر پڑے دیکھا ہے۔

حملے کے بعد قوم کے نام پیغام میں سویڈن کے وزیر اعظم سٹیفن لوفوین نے کہا کہ ملک پر حملہ ہوا ہے اور ہر چیز اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں 1آدمی کو گرفتار بھی کر لیا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں .

ٹرک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کچلنے والا یہ ٹرک آج صبح چوری ہوا تھا جس کی رپورٹ پولیس کو دے دی گئی تھی۔

امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد اور تاریخ کی معروف ترین شخصیت’’حاتم طائی ‘‘ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

غیرملکی خبررساں ادارے کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ وہاں مکمل انتشار کا عالم ہے۔ میں نے نہیں جانتا کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، بہت سے لوگ صدمے کی حالت میں ہیں۔ابھی اس واقعے کی مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...