’اگر یہ کام نہ کیا تو میں شور مچادوں گی تم نے میرا ریپ کرنے کی کوشش کی‘ خاتون مسافر کی ٹیکسی ڈرائیور سے انتہائی انوکھی خواہش، پوری نہ ہونے پر انتہائی شرمناک کام کردیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

’اگر یہ کام نہ کیا تو میں شور مچادوں گی تم نے میرا ریپ کرنے کی کوشش کی‘ خاتون ...
’اگر یہ کام نہ کیا تو میں شور مچادوں گی تم نے میرا ریپ کرنے کی کوشش کی‘ خاتون مسافر کی ٹیکسی ڈرائیور سے انتہائی انوکھی خواہش، پوری نہ ہونے پر انتہائی شرمناک کام کردیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ شہر نیویارک میں ایک خاتون نے ڈرائیور سے ایک انتہائی انوکھی فرمائش کی جو پوری نہ ہونے پر اس نے ڈرائیور کو دھمکی دے ڈالی کہ ”میں شور مچادوں گی کہ تم نے میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔“ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون ٹیکسی میں بیٹھتی ہے اورکچھ دیر بعد ڈرائیور سے موبائل فون کے چارجر کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ اس کے فون کی بیٹری بالکل ختم ہو چکی تھی۔ ڈرائیور جب اسے کہتا ہے کہ گاڑی میں چارجر نہیں ہے تو وہ اس پر چلانے لگتی ہے۔

’ہنی مون کے دوران ایک دن میرے شوہر نے مجھے پہچاننے سے ہی انکار کردیا، اس وقت تو بے حد غصہ آیا لیکن پھر بعد میں پتہ لگا کہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آنسوﺅں پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے

خاتون ڈرائیور کو دھمکی دیتی ہے کہ اگر تم نے ابھی مجھے چارجر نہیں دیا تو میں گاڑی کا شیشہ کھول کر شور مچا دوں گی کہ تم نے میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بار بار ڈرائیور کو تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دیتی ہے۔وہ کہتی ہے کہ میں تمہارے منہ پہ تھپڑ ماروں گی اور پولیس کو بلا لوں گی۔ گاڑی کا ڈرائیور سیاہ فام جبکہ مسافر خاتون سفید فام ہوتی ہے۔ وہ ایک موقع پر اسے کہتی ہے کہ ”ڈونلڈٹرمپ تمہیں اور تمہارے خاندان کو امریکہ سے نکالنے جا رہا ہے۔ تم نکل جاﺅ ہمارے ملک سے اور اپنے ملک میں چلے جاﺅ۔“ ڈرائیور کے سامنے لگے کیمرے میں یہ تمام واقعہ ریکارڈ ہوتا رہتا ہے جو بعدازاں انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا جاتا ہے، جہاں صارفین اس خاتون کو سخت ملامت کر رہے ہیں جبکہ اس تمام جھگڑے کے دوران انتہائی متحمل رہنے پر ڈرائیور کی تعریف کی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...