عمران خان نے انگریزی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیا ، پانامہ کیس چھوڑ کر خیبرپختونخوا کے عوام پر توجہ دیں:مریم اورنگزیب

عمران خان نے انگریزی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیا ، پانامہ کیس چھوڑ کر ...
عمران خان نے انگریزی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیا ، پانامہ کیس چھوڑ کر خیبرپختونخوا کے عوام پر توجہ دیں:مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب انگریز ی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیاہے ،انہیں چاہیے کہ وہ پانامہ کیس کو چھوڑ کراپنی تمام تر توجہ خیبر پختونخوا کے عوام پر دیں۔

’میں اس جنگل میں جہاز لینڈ کرکے وہاں جسم فروش خواتین کو اتارتا تھا اور سونا لے کر واپس آجاتا تھا‘ 11 طیارہ حادثات میں زندہ بچ جانے والے پائلٹ نے ایسا حیران کن انکشاف کردیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا عمران کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب نے ٹھیک کہا کہ وہ سیاست دان نہیں ہیں ،ان کی منفی سیاست تباہ ہورہی ہے کیونکہ وہ اس سے کچھ سیکھ نہیں رہے ،عمران خان کو اپنی نااہلی اور منفی سیاست کی وجہ سے 2018 میں برطانیہ جانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست پیسہ بنا اور دھرنے دینا ہے ۔خان صاحب! لوگ عوامی خد مت کرنے آتے ہیں آپ کی طرح پیسہ نہیں بنانے آتے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ قومی احتساب بیورو کی فکر چھوڑ کر کے پی کے احتساب کمیشن کا تالاکھولیں ۔

مزید : قومی


loading...