نوجوان لڑکی کی فیس بک پر اجنبی آدمی سے بات چیت شروع ہوگئی، لیکن پھر جب فون پر بات کی تو وہ کون قریبی ترین عزیز نکلا؟ آواز سنتے ہی پیروں تلے زمین نکل گئی، پل بھر میں پوری زندگی ہی تبدیل ہوکررہ گئی

نوجوان لڑکی کی فیس بک پر اجنبی آدمی سے بات چیت شروع ہوگئی، لیکن پھر جب فون پر ...
نوجوان لڑکی کی فیس بک پر اجنبی آدمی سے بات چیت شروع ہوگئی، لیکن پھر جب فون پر بات کی تو وہ کون قریبی ترین عزیز نکلا؟ آواز سنتے ہی پیروں تلے زمین نکل گئی، پل بھر میں پوری زندگی ہی تبدیل ہوکررہ گئی

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کی سہولت عام ہونے کے بعد خفیہ معاشقوں کے شوقین افراد کی تو گویا مراد پوری ہو گئی ہے۔ فیس بک جیسی ویب سائٹوں کے زریعے یہ افراد بیک وقت کئی کئی لوگوں سے تعلقات استوار کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کبھی ان کی حقیقت نہیں کھلے گی، مگر کبھی کبھار یہ اسی سوشل میڈیا کے دام میں آ کر سب کے سامنے بے نقاب ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی شرمناک انجام ایک امریکی میرین کمانڈو کی محبوبہ کا ہوا، جو بڑی ڈھٹائی سے اسے دھوکہ دینے میں مصروف تھی۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس کمانڈو کو اطلاع ملی تھی کہ جب وہ یوایس میرین کور کے ٹریننگ کیمپ میں پسینہ بہارہا تھا تو پیچھے اس کی گرل فرینڈ دیگر مردوں کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی پھرتی تھی۔ کمانڈو نے نہ صرف اسے پکڑنے کا فیصلہ کیا بلکہ ساری دنیا کو اس آپریشن کی ویڈیو دکھانے کا فیصلہ بھی کیا۔ وہ اپنی ویڈیو میں بتاتا ہے ”میری گرل فرینڈ نے میری پیٹھ پیچھے کھیل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں تقریباً ایک ماہ سے یہاں ہوں۔ اس کیمپ میں میری ٹریننگ جاری ہے اور اس کا خیال ہے کہ میرے پیچھے کھیل کھیلنا ٹھیک رہے گا۔“

’وہ لڑکی آکر میری ٹیکسی میں بیٹھی، راستہ بتاتی رہی، جب ٹیکسی رُکی تو میں نے دیکھا کہ یہ گھر تو دراصل۔۔۔‘ ٹیکسی ڈرائیور نے ایسا شرمناک واقعہ سنادیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

کمانڈو نے بے وفا محبوبہ کو بے نقاب کرنے کے لئے فیس بک پر ایک جعلی اکاﺅنٹ بنایا اور اس جعلی اکاﺅنٹ کے ذریعے گرل فرینڈ کو دھوکہ دیا کہ وہ اس میں دلچسپی لینے والا کوئی اجنبی ہے۔ اس کی گرل فرینڈ تو گویا ایک اور معاشقہ شروع کرنے کو تیار ہی بیٹھی تھی۔ جلد ہی دونوں میں دوستی ہو گئی اور وہ فون پر بات کرنے کے لئے بھی تیار ہو گئی۔ اس موقعے پر کمانڈونے تمام مناظر کی ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی ویڈیو میں کہتا نظر آتا ہے ”وہ (گرل فرینڈ) سوچ رہی ہے کہ وہ کسی اجنبی کے ساتھ فیس بک پر فیس ٹائم کرنے جارہی ہے، لیکن دراصل یہ میں ہوں۔“ جب لڑکی فون اٹھاتی ہے تو وہ کہتا ہے” کیا تم یہ کھیل کھیلنا چاہتی ہو؟ تم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ میں ہوسکتا ہوں؟“

جونہی لڑکی کمانڈو کی آواز سنتی ہے تو اس کا چہرہ شرم سے لال ہوجاتا ہے اور وہ فون بند کردیتی ہے۔ کمانڈو دوبارہ رابطے کی کوشش کرتا ہے مگر وہ فون نہیں اٹھاتی، البتہ اب اس کی تشہیر ساری دنیا میں ہو چکی ہے اور شاید وہ آئندہ کوئی خفیہ معاشقہ شروع کرنے سے پہلے سو بار سوچے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...