’اگر تم نے میری بیٹی سے شادی کرنی ہے تو پہلے جہیز کے طور پر یہ کام کرکے دکھاﺅ۔۔۔‘ سعودی باپ نے اپنی بیٹی کا ہاتھ دینے کے بدلے نوجوان کے سامنے ایسی شرط رکھ دی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل جیت لیا، جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے گا

’اگر تم نے میری بیٹی سے شادی کرنی ہے تو پہلے جہیز کے طور پر یہ کام کرکے ...
’اگر تم نے میری بیٹی سے شادی کرنی ہے تو پہلے جہیز کے طور پر یہ کام کرکے دکھاﺅ۔۔۔‘ سعودی باپ نے اپنی بیٹی کا ہاتھ دینے کے بدلے نوجوان کے سامنے ایسی شرط رکھ دی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل جیت لیا، جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جازان (مانیٹرنگ ڈیسک)مادہ پرستی کے اس دور میں شادی بھی ایک کاروبار بن کر رہ گئی ہے جسے زیادہ سے زیادہ مال اکٹھا کرنے کا زریعہ بنا لیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ منفی رجحان بہت عام ہو چکا ہے لیکن اس دور میں بھی اللہ کے ایسے نیک بندوں کی مثالیں موجود ہیں جو دنیا کے مال پر اپنی آخرت سنوارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

نوجوان سعودی لڑکیاں سڑک پر ایک ایسا کام کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بنا بنا کر انٹرنیٹ پر ڈالنے لگیں کہ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا، سعودی عرب کی تاریخ کا انوکھا ترین کام ہوگیا
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسا ہی ایمان افروز واقعہ جازان شہرمیں دیکھنے کو ملا ہے جہاں ایک صاحب نے اپنی بیٹی کا ہاتھ مانگنے والے نوجوان کے لئے صرف ایک شرط رکھی کہ وہ قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنی درخواست لے کر آئے۔ رپورٹ کے مطابق 26 سالہ نوجوان نے حفظ قرآن کا آغاز کردیا اور جب مکمل قرآن مجید حفظ کرلیا تو دوبارہ اپنی درخواست لے کر گیا۔ اس بار لڑکی کے والد نے اس کی درخواست فوری طور پر قبول کر لی، اور یوں یہ شادی انتہائی احسن اور خوبصورت انداز میں سرانجام پائی۔

مزید :

عرب دنیا -