ایکسائز پولیس کا لاہور میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ کیخلاف کریک ڈاون، اداکار شان کو بھی نہ چھوڑا

ایکسائز پولیس کا لاہور میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ کیخلاف کریک ڈاون، اداکار شان ...
 ایکسائز پولیس کا لاہور میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ کیخلاف کریک ڈاون، اداکار شان کو بھی نہ چھوڑا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایکسائز پولیس نے لاہو ر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے معروف اداکار شان کو بھی نہ چھوڑا ،گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار لی۔

پی ایس ایل کی بڑی خبر آ گئی ،شاہد آفریدی کرا چی کے بادشاہوں میں شامل

تفصیلات کے مطابق ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر ایکسائز پولیس نے لاہور میں ای ٹی اوزملک محمداسلم اورملک محمداکرم شادکی زیرنگرانی ناکہ بند ی کرکے غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو روک کر انہیں چیک کیا اور بعض کی نمبر پلیٹس بھی اتار کر اپنے قبضے میں لے لیں ۔ اسی دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس پر غیر نمونہ پلیٹ نصب کی گئی تھی ،اہلکاروں نے گاڑی کو روکا اور پتہ چلا اس میں لالی ووڈ کے معروف اداکار شان سوار ہیں ۔ایکسائز اہلکاروں نے انہیں آگاہ کیا کہ آپ کی گاڑی پر لگی ہوئی نمبر پلیٹ غیر قانوی ہے اسے اتار لیا گیا ہے۔بعدازاں پولیس نے اداکار کوجانے کی اجازت دیدی ۔

مزید : لاہور


loading...