جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی وہ خطرناک ترین بیماری جو انسانی جسم میں کینسر کا باعث بن سکتی ہے لیکن لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم نہیں، آپ کیسے بچ سکتے ہیں جانئے

جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی وہ خطرناک ترین بیماری جو انسانی جسم میں ...

نیویارک (نیوز ڈیسک)ایچ آئی وی ایڈز کا نام سن کر ہی ہر کوئی کانپ اٹھتا ہے لیکن تعجب کی بات ہے کہ جنسی تعلقات سے پھیلنے والی ایک اور جنسی بیماری HPV کے متعلق اکثر لوگوں کو علم ہی نہیں، باوجود اس کے کہ یہ بیماری ہماری توقع سے کہیں زیادہ عام پائی جاتی ہے۔

ویب سائٹ مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق ہیومن پوپی لوما وائرس(HPV)مردوں میں بہت عام پائی جانے والی جنسی بیماری ہے اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً پچاس فیصد مرد اس میں مبتلاءہیں لیکن اکثر اس کے متعلق آگاہی نہیں رکھتے۔ اس بیماری کی سب سے خطرناک بات اس کا سائیڈ ایفیکٹ یعنی کینسر کا خطرہ ہے۔

قوت باہ بڑھانے کے قدرتی طریقے

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہر سال تقریباً 9100 مرد HPVکی وجہ سے گلے، زبان اور ٹانسلز کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں، اور مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ ان بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ HPVکی وجہ سے جنسی و نظام اخراج سے متعلقہ اعضاءکا کینسر بھی ہوسکتا ہے، جو انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

جریدے JAMAآنکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مردوں میں سے تقریباً نصف HPV سے متاثر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خصوصاً ہم جنس پرستی سے پرہیز بے حد ضروری ہے کیونکہ اس عادت میں مبتلاءمرد بکثرت HPV کا شکار بنتے ہیں۔ اگرچہ محفوظ جنسی عمل بڑی حد تک اس بیماری سے بچاسکتا ہے لیکن یہ متاثرہ شخص کی جلد سے بھی دوسرے میں منتقل ہوسکتی ہے۔ اس موزی بیماری سے بچنے کے لئے HPVویکسین کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ اس بیماری کے جراثیموں کو نمو پانے کا موقع نہ مل سکے۔ یہ ویکسین 11 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...