گورنر سندھ سے برطانوی وفد کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں میں باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے برطانوی وفد کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں میں باہمی دلچسپی پر ...
گورنر سندھ سے برطانوی وفد کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں میں باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانوی پارلیمنٹ کے کنزرویٹوپارٹی سے تعلق رکھنے والے7رکنی وفد نے ملاقات کی اورمختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں برطانیہ کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا ۔

نرسوں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا بچہ، تدفین سے چند لمحے قبل زندہ ہوگیا

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اوربرطانیہ سے آئے وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ،دوران گفتگو گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مزیدتعاون کے وسیع مواقع موجودہیں، دوطرفہ تجارت بڑھاکرباہمی ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازکیاجاسکتاہے جبکہ سماجی شعبہ خصوصاًصحت وتعلیم میں برطانیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔وزیراعظم اقتصادی شعبہ پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،ان کی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع پیداہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کااقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمرہے اورکراچی کوملک کامعاشی حب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ امن وامان کے قیام کے بعدکراچی سرمایہ کاری کےلئے آئیڈیل شہربن چکاہے، آج کاکراچی2013سے بالکل مختلف اورپرامن شہرہے، غیرملکی وفودکی آمد سے منفی تاثرزائل کرنے میں مددملے گی،برطانیہ کے دیگر سرمایہ کاربھی ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
دوسری جانب اراکین وفد کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان آکر بہت لطف اندوز ہوئے ،یہاں پر ہماراہرجگہ گرم جوشی سے استقبال ہوا،جوہمیشہ یادرہے گا۔

مزید :

کراچی -