چین اور امریکا باہمی تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر متفق، ٹرمپ اس سال بیجنگ کا دورہ کریں گے

چین اور امریکا باہمی تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر متفق، ٹرمپ اس ...
چین اور امریکا باہمی تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر متفق، ٹرمپ اس سال بیجنگ کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین اور امریکا باہمی تجارت اور دو طرفہ سرمایہ کاری پر متفق ہوگئے ہیں۔تاہم اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے مزید مذاکرات کئے جائیں گے ۔چینی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو دورہ چین کی دعوت دی ، ٹرمپ نے اسی سال دورہ چین کی حامی بھر لی۔

نرسوں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا بچہ، تدفین سے چند لمحے قبل زندہ ہوگیا
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں تجارتی عدم توازن، شمالی کوریا و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین نے امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چینی صدر نے ٹرمپ کو دورہ چین کی دعوت دے دی ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت اور سیکورٹی کے معاملات پر بات کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

’میں اپنے دوست کے گھر پر تھا کہ اوپر والی منزل سے چیخنے کی آواز آئی، وہاں گئے تو دیکھا ایک نوجوان لڑکی برہنہ حالت میں پڑی تھی جس کے۔۔۔‘ پاکستانی نوجوان نے انتہائی شرمناک واقعہ سنادیا، یہ لڑکی دراصل کون تھی؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
دورہ امریکا کے دوران چینی صدر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکی صدر اور ان کے اہلیہ کے ساتھ کینڈل لائٹ ڈنر بھی کیا جبکہ اس موقع پر امریکی صدر کی بیٹی اور داماد بھی شریک تھے۔ٹرمپ نے عشائیے کے موقع پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ” ہم نے بہت زیادہ باتیں کی ہیں مگر مجھے کسی بھی کی سمجھ نہیں آئی، لیکن ہماری ایک اچھی دوستی قائم ہوچکی ہے اور میں اس دوستی کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔ جبکہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سبزہ زار میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ ،لاہور یونیورسٹی کا ریٹائرڈ پروفیسرقتل ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو نوں ممالک کے تعلقات کو درست سمت میں آگے بڑھانے کی ہزار وجوہات ہیں لیکن تعلقات کی خرابی کی کوئی ایک وجہ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ چین کی دعوت بھی دی جو کہ امریکی صدر نے قبول کرلی اور اس سال چین جانے کا اعلان کیا تاہم اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

گورنر سندھ سے برطانوی وفد کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں میں باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنی الیکشن مہم کے دوران چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکیوں کی نوکریاں چوری کر رہا ہے۔


چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کی کوششیں سابق صدر بش کے دور میں شروع ہوئی تھیں لیکن اوبامہ انتظامیہ نے ان کوششوں کو معطل کر دیاتھا۔