پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہیں،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا دکھ محسوس کرتاہوں:آرمی چیف

پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہیں،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا ...
پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہیں،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا دکھ محسوس کرتاہوں:آرمی چیف

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہے،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا دکھ محسوس کرتاہوں ۔

پاک فوج کے ادارے تعلقات عامہ کے مطابق افغان صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جس دوران میجر جنرل آصف غفور نے وفد کو آر می چیف کے دورہ برطانیہ اور افغان دفاعی اتاشی سے متعلق آگاہ کیا ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افغان صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے دونوں ممالک کو متاثر کیا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی ضرورت ہے ،پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہیں ،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا دکھ محسوس کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک الزام تراشی کے بجائے باہمی تعاون کو فروغ دیں ،توقع ہے افغان وفد کے دورے سے پاکستان کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...