ہاتھوں سے محروم شہریوں کو پیروں کی انگلیوں کی بنا پر شناختی کارڈ جاری ہوں گے ،ہائی کورٹ نے حکم دے دیا

ہاتھوں سے محروم شہریوں کو پیروں کی انگلیوں کی بنا پر شناختی کارڈ جاری ہوں گے ...
ہاتھوں سے محروم شہریوں کو پیروں کی انگلیوں کی بنا پر شناختی کارڈ جاری ہوں گے ،ہائی کورٹ نے حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کو ہاتھوں سے محروم شہریوںکے پیروں کی انگلیوں کے نشانات کی بناپر شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے سافٹ ویئر بنانے کا حکم جاری کردیا ،مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے اس سلسلے میں دونوں ہاتھوں سے محروم نوجوان محمد سلیم کی درخواست پر نادرا کو مزید حکم دیا ہے کہ اس کے پیروں کے انگوٹھوں کے نشانات لے کراسے شناختی کارڈ جاری کیا جائے ۔

اس نوجوان لڑکی نے کچھ دن پہلے اپنا کنوارہ پین فروخت کے لئے پیش کیا تھا, کس نے بولی لگائی اور کتنی؟ جان کر آپ کا چہرہ سرخ ہوجائے گا

دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ انسانوں میں معذوری تو دیکھی تھی لیکن نادرا بھی معذور ہو گیا یہ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔درخواست گزار کے وکیل وسیم اے ڈی نے موقف اختیار کیا کہ نادرا کی پالیسی کے مطابق اگر کوئی شہری ہاتھوں سے محروم ہوگا تو اس کے پاﺅں کے انگوٹھوں اور دیگر انگلیوں کے نشانات لئے جائیں گے لیکن نادرا نے ہاتھوں سے محروم درخواست گزار کے پیروں کے انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات لئے بغیر ہی شناختی کارڈ جاری کر دیا، یہ شناختی کارڈ ایک ردی کا کاغذ ہے کیونکہ اس سے موبائل فون کی سم نکلوائی جا سکتی اورنہ ہی بینک اکاﺅنٹ کھلوایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسری قانونی سرگرمی کی جا سکتی ہے ۔

نادرا کو حکم دیا جائے کہ وہ درخواست گزار کے پیروں کے انگوٹھوں کے نشانات لے کراس کا شناختی کارڈ جاری کرے، عدالتی حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نے پیش ہوئے اور معذوری ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نادرا کی پالیسی تو ہے لیکن ایسا سسٹم اور سافٹ ویئر موجود نہیں ہے جس کے ذریعے درخواست گزار کے پیروں کے انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات لئے جائیں ،سافٹ ویئر تیار کرنے کے لئے 10ہفتوں کی مہلت دی جائے، عدالت نے نادرا کے افسر کا موقف پر ریمارکس دیئے کہ انسانوں کا معذور ہونا تو دیکھتے رہتے ہیں لیکن نادرا معذور ہو چکا ہے، یہ پہلی مرتبہ دیکھا ہے، عدالت نے نادرا کو حکم دیا کہ 6 ہفتوں میں سافٹ ویئر تیار کیا جائے اور درخواست گزار کے پیروں کے انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات لینے کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ نادرا کو کسی شہری کے بنیادی حقوق غضب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

مزید :

لاہور -