شہری کی زرعی اراضی پر بلا اجازت کھمبے کیوں لگائے ،ہائی کورٹ نے لیسکو چیف سے جواب طلب کرلیا

شہری کی زرعی اراضی پر بلا اجازت کھمبے کیوں لگائے ،ہائی کورٹ نے لیسکو چیف سے ...
شہری کی زرعی اراضی پر بلا اجازت کھمبے کیوں لگائے ،ہائی کورٹ نے لیسکو چیف سے جواب طلب کرلیا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو سے جواب طلب کرلیا ہے کہ شہری کی زرعی اراضی پر بلا اجازت کھمبے لگانے کا کیا قانونی جواز ہے ،جسٹس شاہد وحید نے اس سلسلے میں کاہنہ کے رانا زمان کی درخواست پر2ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔

2018ءتک 100فیصد داخلے کا ہدف حاصل کرلیں گے، 87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوں سے نکال کر سکولو ں میں لایا گیا: شہباز شریف

درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیسکو نے بلااجازت 12ایکڑ زرعی اراضی پر کھمبے لگا دیئے ہیں، کھمبے لگنے سے اراضی اور فصلوں کو نقصان ہوتا ہے، کھمبے لگانے سے قبل لیسکو نے این او سی حاصل کیا اور نہ ہی درخواست گزار کی اجازت لی ،لیسکو کو زرعی اراضی سے کھمبے ہٹانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور


loading...