سول جج نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

سول جج نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
سول جج نے سروسز ہسپتال کے ایم ایس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

  


لاہور(نامہ نگار ) سول جج محمد یوسف عبدالرحمن نے عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پرسروسزہسپتال کے ایم ایس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ ایم ایس کوگرفتار کرکے 15اپریل کو پیش کیا جائے .

گورنر سندھ سے برطانوی وفد کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں میں باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال

فاضل جج نے مذکورہ ایم ایس کی تنخواہ بھی تاحکم ثانی بند کرتے ہوئے اے جی آفس کو حکم دیا ہے کہ اس ضمن میں رپورٹ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کی جائے۔سول جج کی عدالت میں ایم اکبراینڈ برادرکی طرف سے سروسزہسپتال کے ایم ایس کو فریق بناتے ہوئے ریکوری کا دعوے دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے سروس ہسپتال کا کام کیا ،جب 8لاکھ روپے کا بل مانگا گیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں8 لاکھ روپے کی رقم دلوائی جائے .

عدالت نے ایم ایس سروس ہسپتال کو نوٹس بھجوایا لیکن ان کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا جس انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا جس کو ایم ایس نے چیلنج بھی کیا تاہم اسے اپیلٹ کورٹ نے خارج کردیاتھا،عدالت میں دوبارہ سماعت ہوئی لیکن ایم ایس عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل جج نے گزشتہ روزان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں عدالت نے متعلقہ بیلف کو حکم دیا کہ ایم ایس کو حراست میں لے کر عدالت میں 15اپریل کو پیش کریں جبکہ مذکورہ ایم ایس کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔

مزید : لاہور


loading...