جرمنی پاکستان کو 2سال میں109ملین یورو امداد دے گا

جرمنی پاکستان کو 2سال میں109ملین یورو امداد دے گا
جرمنی پاکستان کو 2سال میں109ملین یورو امداد دے گا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جرمنی نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ہیں،جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ترقی کے لئے تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لئے جرمنی 109ملین یورو امداد دے گا۔جرمنی یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے لئے 2سال کی مدد میں فراہم کرے گا۔

رہائشی علاقے میں میوزک کلاسز شروع کرنے پرہائی کورٹ کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے معاشی ترقی کے وزیر گریڈ مولر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان ترقی کے لئے تعاون کو استحکام دینے کے لئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان معاشی تعاون کے لئے تین ترجیحی شعبے ہوں گے۔ جن میں گورننس‘ توانائی‘ اور پائیدار معاشی ترقی شامل ہیں۔ دو سال میں جرمنی کی طرف سے پاکستان کے لئے امداد کا حجم 109 ملین یورو ہوجائے گا۔

پاکستانیوں کی طرح افغان شہری بھی عزیز ہیں،دہشتگردی کے شکار ہر افغان شہری کا دکھ محسوس کرتاہوں:آرمی چیف

اسحاق ڈار اور گریڈ مولر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے جرمنی کی امداد کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے قوانین بے حد نرم ہیں۔ جرمنی کی کمپنیاں آٹو اور سولر پی وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں ۔

تین روز بعد ریٹائر ہونے والے آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 133ہوگئی

جرمنی کے وزیر نے کہا پاکستان نے گزشتہ ساڑھے تین سال میں معاشی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے عالمی امن کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید : قومی


loading...