پارکوں میں دیئے گئے ٹھیکے ختم کر نے سے کوئی نہیں روک سکتا ،غلط کام کرنے والوں سے باز پرس کریں گے :سید وسیم اختر

پارکوں میں دیئے گئے ٹھیکے ختم کر نے سے کوئی نہیں روک سکتا ،غلط کام کرنے والوں ...
پارکوں میں دیئے گئے ٹھیکے ختم کر نے سے کوئی نہیں روک سکتا ،غلط کام کرنے والوں سے باز پرس کریں گے :سید وسیم اختر

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر میں جہاں جہاں بھی پارکوں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں  یہ سارے ٹھیکے ختم کریں گے ،اگر ہمارے لوگ اس میں شامل ہوئے تب بھی ان ٹھیکوں کو ختم کرنے سے کوئی روک نہیں سکے گا ، پارکوں میں اب شادی لانز نہیں بننے دیئے جائیں گے، ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ کررہے ہیں، باغ ابن قاسم کی از سر نو تعمیر کا آغاز کردیا ، پارک کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں گزشتہ آٹھ سال کا کچرا صا ف کر کے اس پارک کو ایک بار پھر شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

 باغ ابن قاسم کلفٹن کے دورے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید وسیم اختر کا کہنا تھا کہ  ناکافی وسائل کے باوجود اس پارک کو دوبارہ سرسبز و شاداب پارک بنانے کابیڑہ اٹھایا ہے، حکومت سندھ سے التجا ہے کہ اب بس کردیں اور رحم کریں، گزشتہ آٹھ سال میں تمام ادارے تباہ کردیئے گئے ،جس میں ایڈمنسٹریٹرز کا بھی کردار تھا اور سیاسی لوگ بھی شامل تھے ،پوری کوشش کریں گے کہ تباہ حال اداروں کو جلد از جلد اپنے پیروں پر کھڑا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے جتنے اختیارات ہیں سب کو معلوم ہیں، کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ پارکس اور کھیل کے میدانوں کو تجاوزات سے پاک اور بہتر بنانے پر کام جاری ہے ، جو غلط کام کرے گا اس سے باز پرس کریں گے اور سسٹم کو درست کریں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ باغ ابن قاسم کی مینٹیسن 2016-17 کا ٹھیکہ کن لوگوں کے پاس تھا ؟ پاکستان کے سب سے بڑے پارک کودیکھ کر ہر شخص یہ سوال کرنے پر مجبور ہے کہ کراچی کے شہریوں کی یہ سہولت ان سے کیوں چھین لی گئی ہے؟۔

مزید : کراچی


loading...