پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بڑے ہدف کے بعد بڑا ریکارڈ بھی بنادیا
گیانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں گیانا سٹیڈیم میں شاہینوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ، کالی آندھی کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف دے دیا ۔
پی ایس ایل سیزن تھری کے 34میچز میں سے 8پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے:نجم سیٹھی
تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ بلے باز محمد حفیط نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کامران اکمل نے 47،احمد شہزاد نے 67 اور شعیب ملک نے جار حانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز بنائے۔