دھرنا شروع کرنے کا وقت دیا ہے ختم کرنے کا نہیں، عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں ،مک مکا کرنے والے نہیں :حافظ نعیم الرحمن

دھرنا شروع کرنے کا وقت دیا ہے ختم کرنے کا نہیں، عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں ...
دھرنا شروع کرنے کا وقت دیا ہے ختم کرنے کا نہیں، عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں ،مک مکا کرنے والے نہیں :حافظ نعیم الرحمن

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے متنبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف ہمارا احتجاج پر امن ہوگا ، اگر کے الیکٹرک اور انتظامیہ نے اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری انھیں پر ہو گی،ہم ہر صورت دھرنا دیں گے ، ہم نے پلان اے بی اور سی بھی تیار کیا ہے،ہم نے دھرنا شروع کرنے کا وقت دیا ہے ختم کرنے کا نہیں، سندھ حکومت بتائے کہ اکتیس مارچ کو پر امن مظاہرین پر کس کے حکم پر براہ راست گولیاں چلائی گئیں؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پر امن کارکنوں پر فائرنگ اور تشدد ثبوت ہے کہ حکومت کے الیکٹرک کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے،ایسا ادارہ جو عوام کا خون نچوڑرہا ہے اور اربوں روپے کھا چکا ہے اس کو تحفظ کیوں فراہم کیا جا رہا ہے؟جماعت اسلامی کا دھرنا تاریخی ہوگا ، کے الیکٹرک کو من مانی چھوڑنا پڑے گی، یہ ادارہ ایک مافیا بن چکا ہے،  اب عوام جاگ چکے ہیں،  دھرنے میں سول سوسائٹی وکلا، مزدور رہنما اور کراچی کے ہر طبقے کے لوگ شریک ہو رہے ہیں، یہ اپنی نوعیت کا تاریخی احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف جب بھی بات کی جاتی ہے تو حکمران اور کے الیکٹرک کی سرپرست جماعتیں ایشوز کو کسی اور طرف موڑنے کی کوشش کرتی ہے، ہم عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں مک مکا کرنے والے نہیں۔

مزید : کراچی


loading...