گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود پیش نہ کرنے پر ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود پیش نہ کرنے پر ای ٹی او ایکسائز اینڈ ...
گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود پیش نہ کرنے پر ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )سول جج محمد یوسف عبدالرحمن نے عدالت میں گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود پیش نہ کرنے پر ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت15اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

پارکوں میں دیئے گئے ٹھیکے ختم کر نے سے کوئی نہیں روک سکتا ،غلط کام کرنے والوں سے باز پرس کریں گے :سید وسیم اختر

عدالت میں واہ نوبل کی طرف سے ڈائریکٹر زرار بن یوسف کے خلاف گاڑیوں کو اپنے نام کرانے پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعوے زیر سماعت ہے جس میں واہ نوبل کی طرف سے موقف ہے کہ زراربن یویف نے کمپنی کی اکثر گاڑیوں کو اپنے نام کرلیا ہے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا عدالت سے استدعا ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی مد میں خوردبرد کی جانے والے رقم کو واپس دلوایا جائے۔ عدالت نے فریقین کے موقف کے بعد ای ٹی او ایکسائز کو حکم دیا کہ وہ گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کریں کہ کون کون سی گاڑی اپنے نام کرائی گی ہے۔عدالت کے حکم کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ہے جس پر عدالت نے ای ٹی او ایکسائز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 15اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -