مودی کا جنگی جنون عروج پر ، بھارت اور اسرائیل کے مابین2بلین ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

مودی کا جنگی جنون عروج پر ، بھارت اور اسرائیل کے مابین2بلین ڈالر کا اسلحہ ...
مودی کا جنگی جنون عروج پر ، بھارت اور اسرائیل کے مابین2بلین ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم مودی کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا بھارت، اسرائیل سے2بلین ڈالر کی مالیت کے ہتھیار اور دفاعی ٹیکنالوجی خریدے گا۔یہ معاہدہ اسرائیلی دفاعی صنعت کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی تجارتی معاہدہ ہے۔

امریکی بحریہ کا شام میں 59 ٹام ہاک کروز میزائلوں سے حملہ ،ایک میزائل کتنی مالیت کا تھا ؟ قیمت جان کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کمپنی اور بھارت کے درمیان 2بلین ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ اس معاہدے کے مطابق ایرو اسپیس نامی اسرائیلی کمپنی بھارت کو میزائل شکن ٹیکنالوجی سمیت مختلف نوعیت کے جدید ہتھیار اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فروخت کرے گی۔ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت اسرائیلی کمپنی بعض پرزوں کو بھارت ہی میں تیار کرے گی۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی دفاعی صنعت کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی تجارتی معاہدہ ہے۔

دھرنا شروع کرنے کا وقت دیا ہے ختم کرنے کا نہیں، عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں ،مک مکا کرنے والے نہیں :حافظ نعیم الرحمن

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کے دفاعی بجٹ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک بھی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...