پنجاب انرجی ڈ یویلپمنٹ کارپوریشن میں 22 کروڑ روپے کی کرپشن ، عدالت نے 6ملزموں پر فرد جرم عائد کردی

پنجاب انرجی ڈ یویلپمنٹ کارپوریشن میں 22 کروڑ روپے کی کرپشن ، عدالت نے 6ملزموں ...
پنجاب انرجی ڈ یویلپمنٹ کارپوریشن میں 22 کروڑ روپے کی کرپشن ، عدالت نے 6ملزموں پر فرد جرم عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )اینٹی کرپشن عدالت کے جج مرید حسین نے پنجاب انرجی ڈ یویلپمنٹ کارپوریشن میں 22 کروڑ روپے کے کرپشن کے مقدمہ میں ملوث 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔

جرمنی پاکستان کو 2سال میں109ملین یورو امداد دے گا

اینٹی کرپشن عدالت میں گزشتہ روزپنجاب انرجی ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کمپنی کرپشن کیس میں ملوث 6ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،فاضل جج نے ملزمان نوید اکرام وغیرہ کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو 17اپریل کو طلب کرلیا ہے،نوید اکرام سابق چیف فنانس آفیسر ان کی اہلیہ ثمینہ بی بی،دو بیٹوں احسن اور فراج ،برادر نسبتی عمر شمشاد اور ایک شخص محمد عثمان پر 22کروڑ روپے کی کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -