خاوند نے معافی مانگ کر بیوی کو منا لیا،دونوں عدالت سے خوشی خوشی گھر روانہ

خاوند نے معافی مانگ کر بیوی کو منا لیا،دونوں عدالت سے خوشی خوشی گھر روانہ
خاوند نے معافی مانگ کر بیوی کو منا لیا،دونوں عدالت سے خوشی خوشی گھر روانہ

  


لاہور(نامہ نگار )شوہر اور سسرال کے روئیوں سے تنگ خاتون طلاق اور خرچے کے حصول کے لئے اپنے بچی کے ہمراہ عدالت پہنچے پرخاتون کا خاوند بھی عدالت پہنچ گیااوراپنے رویئے پر معافی مانگ کر بیوی کو منا لیااور الگ گھر لے کر بھی دینے کا وعدہ کیا،جس کے بعدسول جج عمران نذیر نے مذکورہ تنازعہ نمٹا کر کیس فیملی عدالت کو واپس بھجوا دیاہے.

پی ایس ایل سیزن تھری کے 34میچز میں سے 8پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے:نجم سیٹھی

بعدازاں درخواست گزارثانیہ اپنی بچی سمیت شوہر کے ہمراہ گھرروانہ ہوگئی ۔مصالحتی عدالت کے جج عمران نذیر کے روبرو ثانیہ بی بی کی درخواست پیش کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ اس کے شوہر وقاص کا روئیہ اس کے ساتھ درست نہیں ہے جبکہ سسرال والے بھی بلا وجہ چھوٹی چھوٹی باتوں پرتنگ کرتے رہتے ہیں، وہ اسے طلاق دے اور خرچا بھی ادا کرے۔عدالت کے روبرو جب فریقین اکھٹے ہوئے تو ثانیہ کے شوہر وقاص نے اپنے روئیے پر معافی مانگتے ہوئے آئندہ اچھا سلوک کرنے اور الگ گھر لے کر دینے کا وعدہ کیاجس پر ثانیہ کی ناراضی دور ہو گئی اور وہ اپنی بچی کے ساتھ شوہر وقاص کے ہمرہ روانہ ہوگئی ۔

مزید : لاہور


loading...