بینکنگ عدالت نے کریڈٹ کارڈ نادہندگی پرعائشہ احد کے خلاف 6لاکھ 22ہزار کی ڈگری جاری کردی

بینکنگ عدالت نے کریڈٹ کارڈ نادہندگی پرعائشہ احد کے خلاف 6لاکھ 22ہزار کی ڈگری ...
بینکنگ عدالت نے کریڈٹ کارڈ نادہندگی پرعائشہ احد کے خلاف 6لاکھ 22ہزار کی ڈگری جاری کردی

  


لاہور(نامہ نگار )حمزہ شہباز کی مبینہ طورپراہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد عسکری بنک کی ڈیفالٹر نکلیں، بینکنگ عدالت نے کریڈٹ کارڈ نادہندگی پر عائشہ احد کے خلاف 6 لاکھ 22ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

2018ءتک 100فیصد داخلے کا ہدف حاصل کرلیں گے، 87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوں سے نکال کر سکولو ں میں لایا گیا: شہباز شریف

بینکنگ عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے عسکری کمرشل بنک کے دعوی پر سماعت کی، بینک کی طرف سے میاں اظہر سلیم ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ عائشہ احد نے بینک سے 12لاکھ روپے کی لمٹ کا کریڈٹ کارڈ حاصل کر رکھا تھااور بینک کی رقم استعمال کرنے کے بعد عائشہ احد نے کریڈٹ کارڈ کے بل کی ادائیگی نہیں کی جس پر بینک نے 2014ءمیں عائشہ احد کو نادہندہ قرار دے دیا، انہوںنے مزید موقف اختیار کیا کہ کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی کے لئے عائشہ احد کو ریکوری کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں مگر اس کے باوجود بنک کی رقم ادا نہیں کی گئی ،نادہندہ کے خلاف 15لاکھ 11ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے.

عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیفالٹر عائشہ احد نے ریکوری کے دعوی کے خلاف کوئی اپیل دائر نہیں کی جس پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کی مبینہ طور پراہلیہ ہونے کی دعویدار بینک ڈیفالٹر عائشہ احد کے خلاف 6 لاکھ 22ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

مزید : لاہور


loading...