مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودا گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلاک، 2 کو زندہ نکال لیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودا گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلاک، 2 کو زندہ نکال لیا ...
مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودا گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلاک، 2 کو زندہ نکال لیا گیا

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی فوج کی چوکی پر برفانی تودا گرنے سے 3 فوجی دب کر ہلاک ہوگئے،2 قابض بھارتی فوجیوں کو انتہائی زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ،انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔

بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر واقع بٹالک چیک پوسٹ پر برفانی طوفان کے بعد برف کے بڑے ٹکڑے گر گئے جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود 3 بھارتی اہلکار دب کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی فوج کے ترجمان راجیش کالیا کے مطابق واقعے کے بعد آپریشن کرکے دو فوجیوں کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ 3 فوجیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس خطے میں موسمِ سرما بہت شدید ہوتا ہے اور رواں  سال جنوری میں بھارتی ہمالیائی علاقے میں درجنوں فوجی اور شہری ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...