ایران کی شام پر امریکی میزائل حملے کی مذمت ،بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا

ایران کی شام پر امریکی میزائل حملے کی مذمت ،بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ...
ایران کی شام پر امریکی میزائل حملے کی مذمت ،بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا

  


تہران (آئی این پی)ایران نے شام پر امریکی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران شام کے خلاف یک طرفہ اقدامات کو خطرناک، تباہ کن اور بین الاقوامی قوانین واصول کی کھلی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی بحری بیڑوں سے شام میں الشعیرات ایئربیس پر میزائل حملے اور یک طرفہ اقدام کی مذمت کرتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ ادلب میں خان شیخون پر مشتبہ کیمیائی حملے کے بہانے یک طرفہ اقدامات، دہشت گردوں کے مضبوط ہونے اور شام سمیت پورے علاقے کی صورت حال مزید پیچیدہ ہونے کا باعث بنیں گے۔یاد رہے کہ ایران کے بیشتر پڑوسی عرب ممالک کی جانب سے شام پر امریکی حملے کی حمایت کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...