دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ,افغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے :پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط

دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ,افغانستان کے ذریعے پاکستان ...
دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ,افغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے :پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے ، بھارت نے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی ، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں ، دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے ، پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ جامع مذاکرات سے ممکن ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہے ۔

انڈین نجی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی ہائی کمشنر  عبد الباسط نے کہا ہے  کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں،پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا ،امید کہ اللہ کے فضل سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی ایک دن ضرور کامیاب ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے اور بھارت سے بھی اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں  ،پاک بھارت مذاکرات باہمی اتفاق رائے سے ہونا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کسی ایک ملک کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے ، پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ جامع مذاکرات سے ممکن ہے ،  افغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے ۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے لئے پرعزم ہے ، کرکٹ سے متعلق بھارتی بورڈ سے پوچھا جائے ہم تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی ، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن و استحکام ممکن نہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...