آئی پی ایل ،کولکتہ نائٹ رائڈرز نے گجرات لائنز کو10وکٹوں سے شکست دے کر’ بھیگی بلی ‘بنا دیا

آئی پی ایل ،کولکتہ نائٹ رائڈرز نے گجرات لائنز کو10وکٹوں سے شکست دے کر’ بھیگی ...
آئی پی ایل ،کولکتہ نائٹ رائڈرز نے گجرات لائنز کو10وکٹوں سے شکست دے کر’ بھیگی بلی ‘بنا دیا

  


راجکوٹ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے گجرات لائنز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گجرات لائنز نے مقررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184رنز کاہدف دیا جسے کولکتہ نائٹ رائڈرز نے انتہائی حیران کن انداز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 14.5اوورز میں عبور کر لیا ۔کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے گوتم گمبھیر نے انتہائی شاندار 76رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کرس لین 93رنز کی اننگ کے ساتھ پہلے نمبر پررہے ۔دونوں کی شاندار بیٹنگ کے بدولت کولکتہ کو تاریخی فتح ہوئی ۔

اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گجرات لائنز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔گجرات لائنز نے مقرررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے جس میں رائنا نے 68رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور پہلے نمبر پر رہے جبکہ کارتک 47رنز کے ساتھ دوسرے اور میکلم 35رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

مزید : T20


loading...