لمز(LUMS) کے زیر اہتمام 7up بہار فیسٹیول منایا گیا

لمز(LUMS) کے زیر اہتمام 7up بہار فیسٹیول منایا گیا

لاہور( پ ر )لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) گرینڈ 7UPبہار فیسٹیول منایا گیا ۔ فیسٹیول دن 11بجے شروع ہوا اور رات 10بجے تک جاری رہا ۔فیسٹیول میں طلباء اور ان کے خاندانوں سمیت تقریباً 2ہزار سے زائد افرادنے بھرپور شرکت کی، دن بھر خوب ہلہ گلہ رہا ، شرکاء نے لذیذ کھانوں سے لطف اٹھایا اور کئی تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ اتنی بڑی تعداد میں معززین کی فیسٹیول میں شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)نے جشنِ بہاراں کو اس کے اصل رنگ اور جذبے سے منایا ۔ فیسٹیول کا مقصد طلباء اور ان کی فیملیز کو ایک ساتھ خوشیاں منانے کانادر اور یادگارموقع فراہم کرنا تھا جس کا طلباء اور ان کی فیملیز نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں ، تفریحی سرگرمیوں، سواریوں، ٹرین کی سیر،نجونی کی شرکت ،کتابوں اور کپڑوں کی خریداری کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا جسے شرکاء نے خوب پسند کیا اور جم کر شاپنگ کی۔

فیسٹیول کو 7UPنے سپانسر کیا تھا،اینگرو فوڈز نے ڈسپلے سپانسر کی ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ اس کے علاوہ 25سے زائد فوڈ سٹالز اور مختلف مشروبات ساز کمپنیوں نے فیسٹیول کی رنگینیوں میں اضافہ کیا ۔ فیسٹیول مین طلباء نے روائتی کھانوں کے علاوہ ، قلفی ، گولا ، برگرز اور دیگر چٹ پٹی کھانے کی اشیاء سے بھی خوب لطف اٹھایا ۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کی سینئر مینجر معصومہ ذیشان نے فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر شرکاء اور سپانسرز کمپنیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کو اس بات کی خوشی ہے کہ اس نے اپنے طلباء اور ان کی فیملیز کیلئے اس شاندار فیسٹیول کا اہتمام کیا اور پہلی بار طلباء اور ان کی فیملیز کو ایک ساتھ زندگی کے خوشگوار لمحات گزارنے کا موقع دیا ۔ہماری کوشش تھی کہ مصروفیت بھری اس زندگی میں ہم اپنے طلباء کو ان کی فیملیز کے ساتھ ایسے لطیف اورخوشیوں بھرے لمحات گزارنے کا موقع دیں جنہیں وہ عمر بھر یاد رکھیں ۔ ہم اس فیسٹیول کے انعقاد پر بہت پر جوش اور پر امید تھے اور یہ سب ہماری توقعات کے عین مطابق ہوا جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

مزید : کامرس


loading...