پنجاب میں تمباکو،نسوار کی فرو خت پر پابندی کا حکم معطل

راولپنڈی (ویب ڈیسک )لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب میں تمباکو اور نسوار کی فرو خت پر پابندی کا حکم معطل کردیا ، جسٹس امیر بھٹی نے سیکرٹری فوڈ اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
درخواست گزار یوسف علی حیدر وغیرہ نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ وہ نسوار اور تمباکو کے کاروبار سے منسلک اور وفاقی حکومت سے لائسنس یافتہ ہیں، سیلز ٹیکس اور تمباکو ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نسوار اور تمباکو کی فرو خت پر پابندی لگادی ہے جس کے باعث اس کاروبار سے وابستہ لاکھوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے ،جس پر عدالت عالیہ نے پابندی کا حکم معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔