سام سنگ نے گلیکسی S9 اور +S9 سمیت 5 سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دیں، نئی قیمت کیا ہے؟ جان کر ہی آپ فوراً خریدنے کیلئے مارکیٹ دوڑ لگا دیں گے

سام سنگ نے گلیکسی S9 اور +S9 سمیت 5 سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دیں، نئی قیمت کیا ...
سام سنگ نے گلیکسی S9 اور +S9 سمیت 5 سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دیں، نئی قیمت کیا ہے؟ جان کر ہی آپ فوراً خریدنے کیلئے مارکیٹ دوڑ لگا دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سام سنگ نے نئے سمارٹ فونز گلیکسی S9 اور +S9 سمیت 5 مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے باعث صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں اس کے سمارٹ فونز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں تو اوبر میں دو دفعہ دولہا اور دلہن کو بھی چھوڑ کر آیا ہوں اور۔۔۔“ ایک پاکستانی دولہے نے اپنی دلہن لے جانے کیلئے کس طرح ”اوبر“ کا استعمال کیا اور کرایہ کتنا بنا؟ تفصیلات جان کر آپ کو دولہے کی چالاکی پر یقین نہیں آئے گا 
یہ اعلان لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا جس دوران سام سنگ پاکستان و افغانستان کے موبائل ڈویژن کے سربراہ عمر گھمن کا کہنا تھا ”سام سنگ نے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود ایک بڑا فیصلہ کیا ہے کہ اس اضافے کا اثر صارف پر نہ پڑے اور اپنے تمام اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔“
سام سنگ کی جانب سے گلیکسی S9+,S9،  S8+، S8، گلیکسی J7  Max ، J7 Core، گلیکسی A8+، A8، گلیکسی Grand Prime اور +Grand Prime  کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق S9 کی قیمت میں 12 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور یہ اب ایک لاکھ 3 ہزار کی بجائے 91 ہزار روپے جبکہ +S9 کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار سے کم کرکے ایک لاکھ 11 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
گزشتہ سال کے فلیگ شپ فون S8 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ مارکیٹ میں 82 ہزار روپے کی بجائے 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ +S8 اب 92 ہزار کی بجائے 90 ہزار میں دستیاب ہوگا۔گلیکسی J7 Max کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 32 سے 31 ہزار روپے کردی گئی ہے اور گلیکسی J7 Core اب 27 ہزار روپے کی بجائے 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”چلو جاﺅ شاباش!!! تمہاری کوئی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے پہلے احمد شہزاد کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر مداحوں کی آنکھیں نم ہو جائیں گی 

گلیکسی A8 کی قیمت 63 ہزار روپے سے کم کرکے 57 ہزار جبکہ +A8  کی قیمت 70 ہزار روپے سے کم کر کے 64 ہزار روپے کردی گئی ہے۔گلیکسی Grand Prime اب 18 ہزار روپے کی بجائے 17 ہزار میں دستیاب ہوگا جبکہ Galaxy Grand Prime Plus ساڑھے 16 ہزار کی جگہ 16 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔