جب طوفان نظر آ رہا ہو تو حکومت کو قبل از وقت بچنے کا طریقہ کارطے کرنا چاہئے:چودھری نثار

جب طوفان نظر آ رہا ہو تو حکومت کو قبل از وقت بچنے کا طریقہ کارطے کرنا ...
جب طوفان نظر آ رہا ہو تو حکومت کو قبل از وقت بچنے کا طریقہ کارطے کرنا چاہئے:چودھری نثار

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ملک سنجیدہ خطرات کا سامنا کر رہا ہے، جب طوفان نظر آ رہا ہو تو حکومت کو قبل از وقت بچنے کا طریقہ کارطے کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے سنگین ترین بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، مزید مہنگائی کیلئے عوام چھ آٹھ مہینے انتظار کریں۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سات ارب روپے روزانہ قرض لے کر معاملات چلائے جا رہے ہیں، عمران خان قرض لے کر سہانے خواب کیوں دکھا رہے ہیں؟،عمران خان غیر روایتی وزیراعظم بنیں، حکومت خود کو احتساب کے عمل سے الگ کرے۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے میرے ساتھ فاصلے خود پیدا کئے، کسی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں، پیشکش کے باوجود عہدہ قبول نہیں کیا۔

مزید : قومی


loading...