صومالیہ ، شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف امریکی کارروائی ‘ دوشہری ہلاک

صومالیہ ، شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف امریکی کارروائی ‘ دوشہری ہلاک

موغادیشو(این این آئی)صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف امریکی فضائی کارروائی میں دو شہری بھی مارے گئے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس بات کی تصدیق افریقہ میں امریکی فوجی کمانڈ افریقوم نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے جواب میں کی ، قبل ازیں اس انسانی حقوق کی تنظیم نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج کی الشباب کے خلاف کارروائیوں میں چودہ شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ آٹھ شہری زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ یکم اپریل 2018 کی فضائی کارروائی میں جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں الشباب کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ افریقوم کے مطابق صومالیہ میں 2018 میں سینتالیس فوجی کارروائیاں کی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...