امریکہ کا ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے پر غور

امریکہ کا ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے ایران کے پاسدارن انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غور شروع کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے پاسدارن انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غور شروع کر دیا ، اگر یہ اقدام کیا تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشتگرد قراردینے کا پہلا واقعہ ہو گا ۔ امریکا کا دعویٰ ہے کہ ایران کے پاسدارن انقلاب نے شام میں باغیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کا ساتھ دیا تھا، لبنان حکومت میں شامل تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں مدد کی تھی اور فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی ہے۔امریکی حکومت دو برس سے اس بات پر غور کررہی ہے کہ آیا پاسداران انقلاب کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں۔2017 ء میں ایسی ہی اطلاعات پر ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ حکومت کو تباہ کن جوابی اقدام سے خبردار کیا تھا۔پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی نے کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایسی احمقانہ حرکت کی تو پاسداران انقلاب دنیا بھر میں امریکی فوجیوں کو داعش کے طور پر لیں گے۔

مزید :

علاقائی -