صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر یا سرکے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 60ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔جو ہر ٹاون کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر فیصل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔کوٹ لکھپت کے علا قے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بشیر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔گلشن اقبا ل کے علاقے میں ڈاکوؤں نے محسن اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے شبیراور فیملی سے 1لاکھ 60ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ بھا ٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پراسلم سے95ہزار اور موبائل فون۔مصطفی آبا د سے ڈاکوفا روق احمد سے55ہزار نقدی اور موبائل فون۔ستو کتلہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر مقصو دسے45ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ چو ہنگ اورجنو بی چھاونی کے علاقے سے گاڑیاں جبکہ اچھر ہ ،اسلا م پو رہ،سر ور روڈ اورہربنس پورہ سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -