نانی سے دو بچے بازیاب، ماں کے حوالے

نانی سے دو بچے بازیاب، ماں کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے نانی سے دو بچے بازیاب کرکے ماں کے حوالے کر نے کا حکم دے دیاہے ۔درخواست گزار حاجرہ بی بی نے اپنے دو بچوں ندیم اور وسیم کی بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس دوسری شادی کی ہوئی ہے جس پر بچوں کی نانی فضا بی بی اس شادی کے خلاف تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے میرے دو بچے زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں بچے مجھے واپس دلوائے جائیں۔عدالت نے بچوں کے بیان سننے کے بعد دونوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

مزید : علاقائی


loading...