ایس پی شاہ نواز کی خدمات سندھ پولیس کے سپرد

ایس پی شاہ نواز کی خدمات سندھ پولیس کے سپرد

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور بی اے ناصر سے ایس پی انویسٹی گیشن (کینٹ )شاہ نواز نے الوداعی ملاقات کی جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید بھی موجود تھے۔ وفاقی حکومت نے ایس پی شاہ نواز کی خدمات سندھ پولیس کے سپرد کر دی ہیں۔ سی سی پی او نے ایس پی شاہ نواز کی لاہور تعیناتی کے دوران کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبادلہ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے۔ اس موقع پر بی اے ناصر نے لاہور پولیس کی طرف سے ایس پی شاہ نواز کو الوداعی شیلڈ بھی دی۔

مزید : علاقائی


loading...