پیپلزپارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی اندھی گولی لگنے سے زخمی

پیپلزپارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی اندھی گولی لگنے سے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی اندھی گولی کا شکار،سر پر گولی لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے۔ انہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وہ اپنی رہائشگاہ کے باہر کھڑے تھے اور اچانک گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی نکال دی گئی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : علاقائی


loading...