ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 18 افسران کو بیج لگانے کی تقریب

ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 18 افسران کو بیج لگانے کی تقریب

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) صوبائی پولیس سربراہ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب پولیس میں کئی سالوں سے ترقیوں کے زیر التوا کیسز کو نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 377افسر و اہلکاروں کو ترقیاں دی جا چکی ہیں ۔ سینٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 18 افسران کو بیج لگانے کی تقریب میں آئی جی پنجاب نے ان پولیس افسران کو رینک لگائے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز افضال کوثر ، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی احسن یونس اورپی ایس او ٹو آئی جی پنجاب حسن اسد علوی سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شاہد رشید کو پولیس ٹریننگ کالج لاہور، ڈی ایس پی بہار حسین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایس ڈی پی او چیچہ وطنی ساہیوال ، ڈی ایس پی نوید مرتضی کو سپیشل برانچ پنجاب سے ایس ڈی پی او نیو ملتان ، ڈی ایس پی شیر احمد کوسی ٹی ڈی خوشاب ، ڈی ایس پی محمد علی شاہد کو سی ٹی ڈی میانوالی سے ایس ڈی پی دریا خان بھکر،ڈی ایس پی غلام احمدکوایس ڈی پی او خیر پور تامیوالی بہاولپور ،ڈی ایس پی محمد شبیر کوسپیشل برانچ قصور سے ایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ ،ڈی ایس پی رضوان منظور کو پولیس لائنز شیخوپورہ سے ایس ڈی پی پتوکی قصور ،ڈی ایس پی شبریز حسین کو سی ٹی ڈی سرگودھا سے ایس ڈی پی او گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی ناصر نوازکو سرگودھا ریجن سے ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ، ڈی ایس پی ،ڈی ایس پی عزیز احمد کو اوور سیزسرگودھا سے ایس ڈی پی او شورکورٹ جھنگ ،ڈی ایس پی امیر عباس کھیمتا کو پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا سے پی ایچ پی پنجاب لاہور ، ڈی ایس پی محمد یعقوب اعوان کو سی سی پی او آفس لاہور سے ایس ڈی پی فیروزوالہ شیخوپورہ ، ڈی ایس پی نعمان عزیزکو سپیشل برانچ پنجاب ،لاہور، ڈی ایس پی محمد اسلم کو پولیس لائنز جھنگ سے ایس ڈی پی او جنڈ اٹک ، ڈی ایس پی صوبہ خان کو انوسٹی گیشن برانچ پنجاب، لاہور سے ایس ڈی پی او مغلپورہ شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...