ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس ناکارہ ہونے سے پٹرولنگ متاثر

ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس ناکارہ ہونے سے پٹرولنگ متاثر

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے ڈولفن سکواڈ کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے، جس سے ڈولفن سکواڈ کی پٹرولنگ بھی متاثر ہورہی ہے۔پولیس کے مطابق پہلے بیچ میں آنے والی ڈولفن فورس کی 300 موٹرسائیکلوں کے ٹائر اور انجن اپنی معینہ مدت پوری کرچکے ہیں، انجن اور ٹائر تبدیل نہ ہونے کے باعث خراب ہورہی ہیں، موٹر سائیکلوں کی مینٹی نینس کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے مانگے تھے، صرف ایک کروڑ جاری کیے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...