سلطان پورہ،دو گروپوں میں جھگڑا،فائرنگ،7 سالہ راہگیر بچی جاں بحق

سلطان پورہ،دو گروپوں میں جھگڑا،فائرنگ،7 سالہ راہگیر بچی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 7سالہ راہگیر بچی جاں بحق ہوگئی۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ سلطان پورہ میں دو گروپوں میں تنازع کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے راہگیر بچی سمرا فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔بچی کی ہلاکت کے بعد دونوں گروپ موقع سے فرار ہوگئے۔ نعش کو مردہ خانے جمع کروادیاگیا۔ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس مصری شاہ سرکل کو انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

مزید :

علاقائی -