ڈیڑھ کلو گرام منشیات کیس میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر نے کا حکم

ڈیڑھ کلو گرام منشیات کیس میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر نے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے ڈیڑھ کلو گرام منشیات کیس میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر نے کا حکم دے دیاہے ،ملزم آکاش کے خلاف تھانہ شادباغ پولیس نے 2018 ء میں مقدمہ درج کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی تھی،جس کے بعد تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کاحکم جاری کردیاہے ۔

مزید :

علاقائی -