ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعینات کانسٹیبل محمد حنیف ریٹائر ہو گئے

ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعینات کانسٹیبل محمد حنیف ریٹائر ہو گئے

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے پی آر سیکشن میں تعینات کانسٹیبل محمد حنیف مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائر ہو گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے پی آر سیکشن اور دیگر برانچز کے افسران و اہلکاروں نے محمد حنیف کوپورے اعزاز کے ساتھ محکمہ پولیس سے رخصت کیا گیا۔ کانسٹیبل محمد حنیف کی ریٹائرمنٹ پر پی آر سیکشن کی طرف سے اعزازی الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی منصور قمر نے ریٹائر ہونے والے بزرگ کانسٹینل محمد حنیف کو اس موقع پر گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی


loading...