شوہر کو پھنسانے کیلئے بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ،خاتون 2 بہنوں سمیت گرفتار

شوہر کو پھنسانے کیلئے بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ،خاتون 2 بہنوں سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں سابقہ شوہر کو پھنسانے کے لئے ماں نے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا۔پولیس نے موبائل ریکارڈ کی مدد سے اغواء کا ڈرامہ بے نقات کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نسیمہ بی بی نے ون فائیو پر کال کی کہ اس کے سات سالہ بیٹے ریحان کو اغواء کرلیا گیا ہے۔جس پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ انسپکٹر اختر نے تفتیش شروع کی تو واقعہ جھوٹا نکلا،پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن لیتے ہوئے 7 سالہ ریحان کو بازیاب کروا کر جھوٹے اغوا میں ملوث تینوں بہنوں نسیمہ،زرینہ اور بس بی بی کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...