تجاوزات مافیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،منیجر سمیت 2گرفتار

تجاوزات مافیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،منیجر سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ شادی بیاہ کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لے رہی ہے۔واپڈا ٹاؤن ایف بلاک میں شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پراضافی کھانوں کو ضبط کر کے ایدھی سنٹر میں دے دیا گیا۔ایک شخص محمد احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی اے سی رائیونڈ نے کی۔اسی طرح انجینئر کالونی میں ایک اور کارروائی میں بھی اضافی کھانے کو ضبط کر لیا گیا۔محمد ندیم کو حراست میں لے لیا گیا جو کہ ندیم کیٹرنگ کمپنی کا مینجر ہے۔ کارروائی اے سی رائیونڈ نے کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کارروائیوں کو سراہا ہے۔دریں اثناء تجاوزات کے خلاف آپریشن لیاقت چوک سبزہ زار ،کھارک نالہ اور کھوکھر چوک میں کیا گیا،دکانوں کے باہر پڑے سامان کو ضبط کر لیا گیااور کولر،بورڈ،ریڑھیوں اور پلاسٹک کی کرسیوں کو اٹھوا دیا گیا۔آپریشن میں اقبال زون نے حصہ لیا۔آپریشن کی نگرانی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔اسی طرح بھٹی چوک رائیونڈمیں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کے آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔