برکی میں گندم خریداری مرکز قائم،کسانوں کیلئے خصوصی انتظامات

برکی میں گندم خریداری مرکز قائم،کسانوں کیلئے خصوصی انتظامات

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے گندم خریداری مہم 2019کے انتظامات کی تیا ریا ں شروع کردی ہے ۔برکی میں گندم خریداری سنٹر قائم کر دیا گیا ۔اے سی شالیمار اور اے سی کینٹ نے گندم خریداری سنٹر کا مشتر کہ دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر میں ٹینٹ لگا دیئے گئے ہیں اورگندم خریداری سنٹر میں بیٹھنے کا انتظام ، پانی اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 08اپریل سے 17اپریل تک درخواستیں وصول کیں جائیں گی اور22اپریل سے بار دانہ کا اجراء ہوگا ۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے دیگراے سی حضرات کوفوری انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...