عمران خان نے اقتدار کیلئے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا،جواد احمد

عمران خان نے اقتدار کیلئے ملک کا مستقبل تاریک کر دیا،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہناہے کہ عمران خان اور انکی جماعت پی ٹی آئی نے محض اقتدار کے شوق میں ملک کا مستقبل تاریک کر دیا ،لوگوں کیلئے پہلے دوائی خریدنا مشکل تھا اب بچوں کیلئے کتابیں خریدنا بھی ممکن نہیں رہا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں لاہور کمیٹی کے ورکرز سے خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر چھپنے کی کوشش نہ کریں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر نا غریبوں کو مارنے کی کوشش ہے۔

کے مترادف ہے،ساری قوم کو عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے حد تو یہ ہے کہ ایک سوروپے کی دوائی کو 588 روپے قیمت جاری کر دی گئی، حکومتی ماتحت ادارہ ڈریپ اپنا کردار بخوبی ادا نہیں کررہا جس کے باعث اب ادویات بھی 99فی صد عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں جبکہ مدینہ ریاست کا دعویٰ کرنے والوں نے پنجاب کے غریب عوام سے ہسپتالوں میں فری ٹیسٹوں کی سہولت بھی چھین لی ہے اور ادیات کی تیاری کے لئے کمپنی کو 51 فیصد منافع دیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا برابری پارٹی ادویات اور بجلی کے بلوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو رد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بار بار ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو مزید پریشانی میں نہ ڈالا جائے بلکہ اس موقع پر پارلیمنٹ غریبوں کو لوٹنے والے افسران اور نجی کمپنیوں کے مابین گٹھ جوڑ کامیاب نہ ہونے کے لئے اپنا کردار اد کرئے ۔
جواد احمد