جوہر ٹاؤن میں بلیوراڈ کو سگنل فری بنانے کا منصوبہ،24کروڑ روپے لاگت آئیگی
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کو سگنل فری کوریڈور بنانے کے منصوبے کا افتتاح کیاجو 24 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت شوق چوک مولانا شوکت علی روڈ سے شوکت خانم ہسپتال چوک تک 3.7 کلو میٹر طویل خیابان فردوسی پر چار یو ٹرنز بنائے جائیں گے۔ایک جگہ پرسنگل یوٹرن جبکہ تین مقامات پر ڈبل یو ٹرنزبنائے جائیں گے ۔سنگل یوٹرن اللہ ہو گول چکر جبکہ ڈبل یو ٹرنز جگاور چوک‘ ایل ڈی اے آفس اور ٹوپاز میرج ہال کے قریب بنائے جائیں گے۔اس کے علاوہ اللہ ہو چوک میں واقع گول چکر کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ) ظریف اقبال ستی‘ڈائریکٹر انجینئرنگ اقرار حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Ba