مہنگائی ختم کر کے عوا م کو روزگار فراہم کیا جائے،ثروت قادری

مہنگائی ختم کر کے عوا م کو روزگار فراہم کیا جائے،ثروت قادری

لاہور( نمائندہ خصوصی ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،سنیئر مر کزی رہنماء محمد شاہد غوری،محمد شاداب ر ضا نقشبندی،صو بائی صدر ڈاکٹر محمد شاہد حُسین،جنرل سیکرٹری زاہد حبیب قادری، ایڈیشنل سیکر ٹری ڈاکٹر عمران کھو کھرنے بجلی کی قیمتوں میں اضا فے پر گہری تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے ،حکومت دعوؤں سے کام چلا رہی ہے معیشت خستہ حالی کا شکار ہے ،معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے قرضے بند اور بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا ،عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہورہا ہے یہ صورت حال رہی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

،حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کریں ،مہنگائی وبے روزگاری کو ختم اور عوام کو روزگار فراہم کیا جائے ،روزمرہ استعمال میں آنے والی خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے ،بیرونی قرضوں کا بوجھ مہنگائی اور ٹیکسز کے ذریعے غریبوں کا خون پسینہ نچوڑ کر وصول کیا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے غریبوں پر پانچ ارب 20کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ،پوری دنیا میں بجلی ،گیس اور پیٹرول پر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے مگر پاکستان میں اس کے برعکس ہورہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں ہے ، حکمران عوام کو سبسڈی دینے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،غریب عوام سے تمام ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں ،پسے ہوئے طبقے کے مظلوم غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا

ثروت قادری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...