عمران خان کی حکومت غریب مٹاؤ پروگرام پر عمل پیرا ہے،شہباز علی
لاہور(نمائندہ خصوصی)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کے ووٹ سے اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کی حکومت غربت کے بجا ئے غریب مٹا ؤ پر وگر ام پر عمل پیر ا ہے تبدیلی سرکار نے آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پیٹر ول مصنوعات،بجلی،گیس،ایل پی جی ،ادویات سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ایک تین سو فیصد تک اضافہ قابل مذمت ہے۔
ہے، ایسے ملک میں جہاں غریب اور متوسط لوگوں کی اکثریت علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہو وہاں ادویات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی مفت سہولیات ختم کرنا غریب مریضوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔
شہباز علی